عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے :ڈی سی اوگوجرانوالہ

cnnpointگوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ڈی سی او محمد عامر جان اور سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے سبزی و فروٹ منڈی کھیالی کا دورہ کیا ۔سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر اور ڈی سی او محمد عامر جان نے فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ سبزیوں اور فروٹ کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں عدم توازن پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا ۔حکومتی احکامات کے پیش نظر عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے ۔ سبزی و فروٹ کی خریدو فروخت میں مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ان کی قیمتوں میں ناجائزا ضافہ کا موجب بننے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point