انڈین آف دی ایئر ایوارڈ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے نام

cnnpointنئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو انڈین آف دی ایئر 2016ءکے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ نیو دہلی میں منعقد ہ ایک تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ثانیہ بے حد خوش دکھائی دیں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو پاکر فخر محسوس کر رہی ہیں اور اپنی جیت کے سلسلے کو جاری رکھیں گی۔ بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 2000 سڈنی اولمپک کی تمغہ یافتہ خاتون ویٹ لفٹر کرن ملیشوری کے ساتھ ثانیہ کو ایک خصوصی تقریب میں اس ایوارڈ سے نوازا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point