مکی آرتھر کی درخواست نظر انداز ، پی سی بی کا اظہر محمود کو باؤلنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

cnnpointلاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکی درخواست کو نظرانداز کرتے ہوئے مشتاق احمد کی جگہ اظہر محمود کو باؤلنگ کوچ اور رابطہ کار مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر نے پی سی بی کو کہا تھا کہ مشتاق احمد کو بورڈ، قومی ٹیم اور کوچ کے درمیان رابطہ کار کے عہدے پر تعینات کیا جائے۔پی سی بی نے مشتاق احمد کو اس لیے نظر انداز کیا ہے کیونکہ وہ نیشنل اکیڈمی میں باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ٗاگر وہ قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر جاتے ہیں تو نیشنل اکیڈمی کے معاملات درہم برہم ہوں گے۔بورڈ نے نیشنل اکیڈمی کے معاملات کے پیش نظر اظہر محمود کو یہ عہدہ دینے کی تجویز دی جو جدید کرکٹ سے آگاہ اور اس عہدے کیلئے مناسب ترین ہیں۔آرتھر نے تاحال کوئی شکایت نہیں کی ٗپی سی بی نے ان سے رابطہ بھی نہیں کیا ۔ذرائع کے مطابق اگر اظہر محمود دستیاب نہیں ہوئے تو پی سی بی مشتاق کو تعینات کرے گی۔ذرائع نے کہا کہ اس عہدے کے لیے عاقب جاوید اور محمد اکرم کے حوالے سے بورڈ میں کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔اظہر محمود ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے طور پر کام کرچکے ہیں ٗ مشتاق احمد گزشتہ چند سالوں سے اس عہدے پر کام کررہے ہیں تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران وہ چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point