شہزادہ چارلس وزیراعظم کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، شہد کا تحفہ بھی دیا

cnnpoint لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ چارلس نے وزیراعظم نواز شریف کی ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی اور شہد کا تحفہ بھی دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شہزادہ چارلس وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر آئے اور کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ چارلس ریاست برطانیہ کی جانب سے وزیراعظم کی عیادت کیلئے آئے تھے جنہوں نے ملکہ برطانیہ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی ملکہ برطانیہ تک پہنچایا۔ شہزادہ چارلس وزیر اعظم نواز شریف کیلئے شاہی باغ کا شہد بھی ساتھ لائے۔ اس موقع پر وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے شہزادہ چارلس نے کہا کہ پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے، شہد جلد صحتیابی میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے دوست کی تیمار داری کیلئے خود آوں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point