نواز شریف اپنے بھائی پرشک کرتا ہے ،طاہر القادری نے ٹریلر دے دیا ،عید کے بعد پوری فلم چلے گی :شیخ رشید

cnnpointلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری نے ٹریلر دے دیا ،عید کے بعد پوری فلم چلے گی ،نواز شریف اپنے آپ کو جمہوریت سمجھتے ہیں اور اپنے بھائی شہباز شریف پر شک کرتے ہیں ۔
مال روڈ پر پاکستانی عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں 100دن بہت اہم ہیں ،10جولائی سے 10ستمبر تک بہت سی تبدیلیاں ہو ں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈر ہے گوادر پورٹ آپریشنل ہونے سے پہلے کوئی بڑا آپریشن نہ ہو جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج ساری قوم کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی اور کیس کا فیصلہ ہو یا نہ ہو لیکن سانحہ ماڈل ٹاون کے مظلوموں کو انصاف ضرور ملے گا اور ظالموں کو تختہ دار پر لٹکا یا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کی آمد سے حکومت کو بہت تکلیف ہے ،نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ،غریبوں کا خون چوسا اور مظلوموں پر ظلم کیے ،اگر عوام اس ظلم پر سڑکوں پر نہیں نکلے گی تو آئندہ آنے والی نسلیں بھی ان ظالموں کی غلام رہیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف کے خلا ف تحریک چلتی ہے تو مشرق اور مغرب کی سرحدیں گرم ہو جاتی ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اپنے بھائی شہباز شریف کو فوج کا آدمی سمجھتے ہیں اور ان پر شک کرتے ہیں ،نواز شریف صرف اپنی ذات کو جمہوریت سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم طاہر القادری کی مشکور ہے جنہوں نے سڑکوں پر آنے کی بنیاد رکھی ،طاہر القادری نے زبر دست ٹریلر چلا یا ہے ،عید کے بعد ایسی فلم چلائیں گے کہ جاتی عمرہ کی اینٹ سے اینٹ بج جائے گی ۔انہوں نواز شریف کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو 500کی دھاڑی نہیں لگا سکتے تو وہ چھ سو ارب روپے کے گھر کیسے لے سکتے ہیں ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point