بھارتی کرکٹرخاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

cnnpoint ہرارے: بھارتی کرکٹر کو خاتون سے مبینہ زیادتی پر زمبابوے میں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ بھارتی سفیر نے کھلاڑی کو بچانے کے لئے کوششیں تیز کردیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ زمبابوے کے لئے ہرارے میں موجود ہے جہاں اسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ میچ کے بعد بھارتی کرکٹر نے ہوٹل میں موجود مقامی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ہرارے پولیس کمشنر کے مطابق قانون کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کرسکتے تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ہوٹل کی لابی میں نشے کی حالت میں مقامی خاتون کو بھارتی کرکٹر کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی سفیر کھلاڑی کو بچانے کے لئے ہوٹل پہنچ گئے جہاں انہوں نے زیادتی کرنے والے کھلاڑی کو بچانے اور اس کا نام چھپانے کے لئے سر توڑ کوششیں شروع کردیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق امکان ہے کہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل اسے نشہ آور ادویات دی گئی ہوں تاہم اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے بھارت کو جیت کے لئے 171 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم کو 2 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point