راہداری منصوبہ، پاک چین بینکنگ چینل کھولنے پر اتفاق

cnnpointاسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین نے سی پیک منصوبہ کے تحت رقوم کی ادائیگیوں کیلئے بینکنگ چینل کھولنے پر اتفاق کیا ہے اس ضمن میں حبیب بنک لمیٹڈ چین میں اپنی برانچ کھولے گا جس کی تصدیق وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے بھی کردی اور بتایا کہ حبیب بینک نے چین میں اپنی برانچ کھولنے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان براہ راست بینکنگ چینل کامعاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت اس سال حبیب بینک چین میں اپنی شاخ کھول لے گا۔چین نے بینک کے پاس ذخائر کی حد 20 ارب ڈالر سے کم کر کے 15 ارب ڈالر کردی ہے اور برانچ کھولنے سے راہداری منصوبوں کیلئے ادائیگیوں میں سہولت پیداہوگی۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی ادائیگیوں میں سہولت کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point