مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بس پر حملہ ، مودی سرکار کی پاکستان کیخلاف گیڈر بھبکیاں پھر شروع، گولیوں کا حساب نہیں رکھیں گے:وزیرداخلہ

cnnpointنئی دہلی (اے این این )بھارت میں مودی سرکار نے مقبوضہ کے علاقے پام پور میں سنٹرل ریزروپولیس فورس(سی آرپی ایف)پرحملے کاالزام پاکستان پرعائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت میں عدم استحکام پیداکرنے کی کوشش کررہاہے ،گولی چلانے میں پہل نہیں کریں گے مگرپاکستان نے ایساکیاتوپھرہم اپنی گولیوں کاحساب بھی نہیں رکھیں گے ۔

بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ پام پور حملہ پاکستانی دہشت گردوں کی مایوسی ہے یہ حملہ اس لیے کیا گیا کیونکہ بھارتی فورسز نے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی پاکستانی دہشت گرد ہلاک کیے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کرکے پاکستان نے باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ وادی میں اب بھی اس کا اثر و رسوخ برقرار ہے لیکن بھارت اس کا بھرپور جواب دے گا جبکہ بھارت سیکیورٹی اہلکاروں کو پوری آزادی دی گئی ہے کہ وہ دہشت گردوں کو روکنے کے لیے جو چاہیں اقدام اٹھائیں۔

ادھرسکھ جنگجوباباباندہ سنگھ بہادرفتح گڑھ صاحب کی300ویں برسی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ میں نے جموں وکشمیرکے علاقے پارمپورمیں سی آرپی ایف کے اہلکاروں پرحملے میں آٹھ اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد سیکرٹری داخلہ سے کہاہے کہ وہ 3 رکنی کمیٹی کشمیر بھیجے جووہاں دہشت گردی کے حملے سے نمٹنے میں سیکورٹی کی ناکامی کاجائزہ لے ۔انہوں نے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد وں نے دھوکہ دہی سے ان پرحملہ کیا تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی اورحملہ آوروں کوہلاک کیا۔

انہوں نے الزام عائدکیاکہ دہشت گرد اور ہماراہمسایہ ملک بھارت کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں بھارت گولی چلانے میں پہل نہیں کر ے گا لیکن اگرہمسایہ ملک فائرکرے گاتوہم جواب میں اپنی گولیوں کاحساب نہیں رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی نوجوانوں کوایسی قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑاہوناچاہیے جوملک کوغیرمستحکم کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت دہشت گردی کے حملوں میں مارے جانے والے سیکورٹی اہلکاروں کوفراموش نہیں کرسکتا۔راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ملک کوموجودچیلنج سے نمٹنے کیلئے باندہ سنگھ بہادرجیسے بہادراوربا ہمت لوگو ں کی ضرورت ہے ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point