اساتذہ کی بھرتی کے لئے لسٹیں آویزاں , من پسند افراد کو نوازا گیا : امیدوار

cnnpointگوجرانوالہ(جنرل رپورٹر)محکمہ تعلیم میں اے ای اوز سمیت اساتذہ کی بھرتی کے لئے لسٹیں آویزاں کر دی گئیں ،اعتراضات دائر کرنے کیلئے امیدواروں کو 7 روزکی ڈیڈلائن دے دی گئی۔ضلع بھرکے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی 1693 خالی سیٹوں پر بھرتی جاری ہے انٹرویوکے بعد9،14اور 16سکیل کی بھرتی کیلئے 2300 امیدواروں کی لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا تھا کہ اے ای اوز کے امیدوار اعتراض ای ڈی اوآفس، 16سکیل کے امیدوار ڈی او سیکنڈری اور 9 اور 14سکیل کے امیدوار ڈی او ایلیمنٹری کے دفتر میں جمع کروائیں۔ دوسری طرف این ٹی ایس میں کامیاب ہونے کے باوجود لسٹ میں نام نہ آنے پر متعدد امیدواروں نے عدالت سے رجو ع کرنے کا اعلان کیا ہے امیدواروں کے مطابق بھرتی میں من پسند افراد کونوازا گیا ہے امیدواروں نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران نے رشوت نہ دینے کے باعث ہمارا نام فہرست سے نکال دیا ہے ڈی ای او کے خلاف ثبوت سیکرٹری ایجوکیشن کو بھی ارسال کریں گے اس سلسلہ میں ڈی ای او ایلیمنٹری ملک سلیم کا کہنا تھا کہ تمام بھرتی ای ڈی او ایجوکیشن نے کی ہے وہی ذمہ دار ہیں میرٹ کے برعکس کوئی بھرتی نہیں کی گئی۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point