عمران خان عید الفطر زمان پارک میں منائیں گے

cnnpoint لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس بار عید لاہور میں منائیں گے ۔

جیو نیوز کے مطابق عمران خان آج رات بنی گالہ سے لاہور کیلئے روانہ ہونگے اور 2سے تین روز تک لاہور میں قیام کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں قیام کے دوران عمران خان پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اورعید کے بعد عمران خان ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ جائیں گے ۔

یاد رہے کہ عمران خان کے اپنی بہنوں سے اختلافات کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور کہا جا رہا ہے کہ بہن بھائیوں میں اختلافات ختم ہو چکے ہیں جس کے بعد عمران خان نے اپنی بہنوں کی دعوت پر اس بار عید الفطر زمان پارک میں اپنے آبائی گھر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
Shahid Ghuman is versatile journalist. He have 20 years experience in journalism. Shahid Ghuman is not only journalists but also anchor and host of various television programs. He is Editor of CNN POINT.