فٹ بال فینز ویزا حاصل کئے بغیر روس کا سفر کر سکیں گے

CNN-POINTماسکو (اشتیاق ہمدانی) صدر روس ولادی میر پوتین نے اس قانون پر دستخط کر دئے ہیں جس کے مطابق غیرملکی شہری ویزا حاصل کئے بغیر سن 2018 میں روس میں ہونے والی عالمی فٹ بال چیمپین شپ کے دوران روس آ سکیں گے۔ تاہم اس کے لیے انہیں “فین آئی ڈی” حاصل کرنا ہوگا۔
اس قانون پر عمل درآمد عالمی چیمپین شپ کے آغاز سے دس دن پہلے شروع کیا جائے گا اور چیمپین شپ کے اختتام کے دس دن بعد ختم ہو جائے گا۔ فین آئی ڈی کے علاوہ روس کی سرحد پار کرتے ہوئے قومی پاسپورٹ یا آئی ڈی اور فٹ بال میچ کا ٹکٹ پیش کیا جانا ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹکٹ انٹرنیٹ کے ذریعے خریدے جا سکتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالمی چیمپین شپ کے دوران فٹ بال فینز پبلک ٹرانسپورٹ میں مفت سفر کر سکیں گے۔
واضخ رہے کہ عالمی فٹ بال چیمپین شپ سن 2018 میں چودہ جون تا پندرہ جولائی منعقد ہوگی۔ چیمپین شپ کے دوران میچ روس کے گیارہ شہروں یعنی ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، کازان، روستوو نا دونو، کالینن گراد، سارانسک، سمارا، سوچی، نیژنی نووگورود، یکاترین برگ اور والگاگراد میں کھیلے جائیں گے۔
روس پہلی بار عالمی فٹ بال چیمپین شپ کی میزبانی کرے گا۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
Shahid Ghuman is versatile journalist. He have 20 years experience in journalism. Shahid Ghuman is not only journalists but also anchor and host of various television programs. He is Editor of CNN POINT.