مغربی معاشرے میں بربریت کی ایک اور تاریخ رقم، عاشق نے سابقہ محبوبہ اور اس کی شیر خوار بچی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

CNN-POINTٹیکساس( ویب ڈیسک ) مغربی معاشرے میں بغیر شادی کئے رہنے والے جوڑوں ، ان کے آپسی جھگڑوں کی خبریں تومعمول کی بات ہے تاہم ایسے رشتوں کے عبرتناک انجام اور سفاکانہ قتل و غارت کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں منظر عام پر آیا ہے جس میں عاشق اپنی سابقہ محبوبہ اور اس کی شیر خوار بیٹی کو گولیوں کی بوچھاڑ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 23سالہ جاناتھن فگیورا اپنی سابقہ محبوبہ کے گھر میں داخل ہوا اور آؤ دیکھا نہ تاؤ اس نے 26سالہ ویرونکامرسیڈو اور اس کی شیر خوار بچی لینٹے کانو جو کہ اس کی گود میں موجود تھی پر گولیوں کی بارش کر دی، دونوں ماں بیٹی کے جسم میں متعدد گولیاں لگیں جن کے نتیجہ میں دونوں موقع پرہی دم توڑ گئیں، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ،ترجمان کا کہنا ہے کہ ویرونکا کے باقی دو بچے اس وقت سکول میں تھے جب اس کو قتل کیا گیا۔ جبکہ جاناتھن ہلاک ہونیوالی بچی کانو کا باپ بھی نہیں ہے ۔ جاناتھن اور ویرونکا کے درمیان گھریلوجھگڑوں کے واقعات اس سے پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں اور قتل کے ایک ہفتہ قبل ہی ان کی علیحدگی ہوئی تھی۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point