راہداری منصوبے پرایک صوبےکوفائدہ پہنچانےسےمنفی اثرات مرتب ہوں گے،خورشید شاہ

CNN-POINTمغربی روٹ مختصرہے لیکن ترجیح مشرقی روٹ کو دی جارہی ہے جس سے پنجاب کیخلاد نفرتیں بڑھیں گی،اپوزیشن لیڈر. فوٹو: فائل

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر سے متعلق ترجیحات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے میں ایک صوبے کو زیادہ فائدہ پہنچانے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
 مطابق قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادری راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے لائف ٹائم ترقی کا موقع ہے اور منصوبے میں مغربی روٹ مختصرہے لیکن ترجیح مشرقی روٹ کو دی جارہی ہے جس سے پنجاب کے خلاف نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد کی مخلصانہ حمایت کرتا ہے جس سے پورے ملک کو یکساں فائدہ ملنا چاہیئے اور یہ منصوبہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے تاہم اقتصادی راہداری روٹ پر مختلف حلقوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں اور چھوٹے صوبوں خاص طور پر سندھ کو جان بوجھ کر نظرانداز کیاجارہاہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لاہورکراچی موٹروےمنصوبےمیں لاہورعبدالحکیم سیکشن کو ترجیح دی جارہی ہے جب کہ لاہور عبدالحکیم سیکشن کے دونوں اطراف بہترین شاہراہیں پہلے ہی موجود ہیں اسی طرح حیدرآباد سکھر سیکشن کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور کراچی حیدرآباد سیکشن پر کام شروع کردیا گیا ہے، سندھ کو 60 فیصد آمدن دینے کے باوجود بری طرح نظرانداز کیا جارہا ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point