سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کل ہوگی

CNN-POINTپنجاب کے 12 اور سندھ کے 14 اضلاع میں 19 نومبر کو پولنگ ہوگی، فوٹو: فائل

اسلام آباد: سندھ اور پنجاب کے 26 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی ۔
سندھ کے 14 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کل 19 نومبر کو ہوگی جس میں پنجاب میں سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال ،اٹک، جہلم، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ اور خانیوال میں پولنگ ہوگی جب کہ سندھ میں حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری، دادو، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، شہید بے نظیر آباد،تھرپارکر، میرپوخاص ،عمر کوٹ اور نوشہروفیروز میں ووٹ ڈالے جائیں گے تاہم سانگھڑ میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
پنجاب کے 12 اضلاع میں ایک کروڑ 46 لاکھ سے زائد جب کہ سندھ میں 71 لاکھ 69 ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا ہے جب کہ دونوں صوبے کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے گی۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point