“میں مسلمان ہوں لیکن مجھے دہشتگرد کہا گیا، کیا آپ مجھے گلے لگائیں گے؟”

CNN-POINTپیرس میں دہشتگرد تنظیم داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لوگ جمع تھے۔ اسی دوران ایک مسلمان شخص بھیڑ سے باہر آیا اور کہا کہ کیا وہ اسے گلے لگائیں گے؟۔

پیرس: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دل کو چھو جانے والا یہ واقعہ پیرس کے علاقے ڈی لا ریپبلک پیش آیا۔ دہشتگردوں نے اسی علاقے کے اردگرد 129 لوگوں کو قتل کر دیا تھا۔ اس مسلمان شخص نے اپنی آنکھوں کو کپڑے سے ڈھکنے کے بعد خود کو ایک تختی کے پیچھے چھپا لیا جس پر لکھا تھا کہ میں ایک مسلمان ہوں لیکن مجھ سے کہا گیا ہے کہ میں دہشتگرد ہوں۔ مجھے آپ کے اوپر بھروسہ ہے لیکن کیا آپ کو مجھ پر ہے؟ اگر جواب ہاں ہے تو مجھے گلے لگا لیں۔ اس کے بعد وہاں موجود درجنوں افراد نے آنسوؤں کے ساتھ بار باری اس شخص کو گلے لگایا۔ لوگوں نے اسے تسلیم بھی کیا کہ معاشرے کو تہس نہس کرنے کی داعش کی کوشش ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point