اپنے موقف پر قائم ہوں،عامر خان کا بھارتی انتہا پسندوں کو کرارا جواب

CNN-POINTممبئی :الی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندی کے خلاف وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے سپر ستار عامر خان نے انتہا پسندوں کی جانب سے متعصبانہ رویہ اختیار کیئے جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے انٹرویو پر قائم ہوں ،شدت پسندوں کی جانب سے احتجاج اور پوسٹر جلائے جانے پر بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ نازیبا نعروں نے میرا موقف درست کردیا ہے،مجھے بھارت مخالف کہنے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ بھارتی ہونے پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،میرا اور میری اہلیہ کا ملک چھوڑ کر کہیں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔بھارت میرا ملک ہے اور میں اس سے پیار کرتا ہوں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point