عمران خان اور میری خامیوں سے رشتہ برقرانہ رہ سکا،ریحام خان

CNN-POINTنئی دہلی / لاہور: تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیاہے کہ کچھ خامیاں مجھ میں اورکچھ عمران خان میں تھیں جس کی وجہ سے ہماری شادی نہیں چل سکی، مجھ پرمسلسل10 ماہ تک حملے ہوتے رہے لیکن کوئی بھی میرا دفاع کرنے کیلئے نہیں آیا۔ان کاکہنا تھاکہ ہم دونوں کا اپنے راستے جدا کر لینا بہتر تھا کیونکہ زندگی میں ہمارے مقاصد مختلف تھے اورمیرا یقین ہے کہ اگر دو لوگ ایک دوسرے سے خوش نہیں ہیں اور زندگی میں ان کے مختلف مقاصد ہیں توبہتر یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں۔بھارتی ٹی وی چینل ’’اے بی پی نیوز‘‘ کو دےئے گئے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ انھیں ستمبر میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کیلئے بھارت مدعو کیا گیا تھاتاہم تحریک انصاف اور گھر کی طرف سے انھیں جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد رشتہ برقرار رکھنے کیلئے میں نے آخری لمحات میں بھارت کا دورہ ملتوی کردیا جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد ہم خواتین اپنے اور اپنی شناخت کے بارے میں مکمل طور پر بھول جاتی ہیں اور اپنے شوہر کے اشاروں پر چلنا شروع کردیتی ہیں ۔ریحام خان کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں میں جب لڑکیوں کی شادی ہوجاتی ہے تو وہ اپنے رشتے کو برقرار رکھنے کیلئے بہت محنت کرتی ہیں ۔اس پر شادی سے پہلے بھی پابندیاں ہوتی ہیں اور بعد میں بھی لیکن اگر رشتہ مضبوط ہوتا ہے تو اس پر قابو پا لیتے ہیں اور اگر رشتہ کمزور ہوتا ہے تو یہ مشکلات رشتہ توڑ دیتی ہیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point