چینل انتظامیہ سے اختلافات، کامیڈی نائٹس ود کپل کو جنوری 2016ءمیں ختم کرنے کافیصلہ

CNN-POINTممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹی وی کامیڈی سٹارکپل شرما کے مداحوں کیلئے دل توڑنے والی خبرآگئی ہے اور ان کامعروف شو کامیڈی نائٹس ودکپل اپنے اختتام کو پہنچ رہاہے اور اے پی لائیو کی رپورٹس کے مطابق شوکی آخری قسط 17جنوری 2016ءکونشر کی جائے گی ۔
ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق کپل شرماکی ٹیم کلر ٹی وی کی انتظامیہ کے سوتیلی ماں جیسے سلوک کیوجہ سے ناخوش ہے کیونکہ نئے پروگرام ’کامیڈی نائٹس بچاﺅ‘کوزیادہ ترجیح دی جارہی ہے ۔ عمومی طورپر تنازعات سے دوررہنے والے کپل شرمابھی پہلی مرتبہ شو کوختم کرنے سے متعلق بول پڑے اور کہاکہ ’ہاں ، یہ درست ہے ، ہم بتاچکے ہیں کہ ہم دسمبر کے بعد کام نہیں کریں گے لیکن ابھی تک کوئی متبادل انتظام نہیں ہوسکا، ہم سے 17جنوری تک کام جاری رکھنے کی درخواست کی گئی ۔ کپل شرمانے کہاکہ نیک نیتی کے ساتھ کام شروع کیاتھا اورمعیار برقراررکھنے کیلئے سخت محنت کی ‘۔
بھارتی اخبارٹائمزآف انڈیا کے مطابق کپل شرما نے کہاکہ ’ ہم اپنے موضوعات اور سکرپٹ کی وجہ سے گزشتہ تین سال سے اپنے سامعین کو تفریح فراہم کررہے ہیں لیکن جب ہمارا شو ناظرین کی عادت بن گیاہے تواُنہوں(ٹی وی انتظامیہ ) نے اسی طرح کا ایک اور شومتعارف کرادیا، وہ سلیبرٹیز جو ہمارے شومیں آنے کو تیار تھیں ، اُنہیں بتایاگیاکہ دوسرے پروگرام میں بھی شرکت کرنا پڑے گی ‘۔اُنہوں نے کہاکہ اپنے شوز کو ہٹ بنانے کیلئے چینل پر موجود دباﺅ کو سمجھ سکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ پہلے سے موجود پروگرام کوہی سبوتاژ کردیں ،نیاپروگرام شروع کرنا اچھی بات ہے لیکن دونوں پروگراموں میں ایک جیسا کنٹینٹ اور مہمان نہیں ہونے چاہیں ، چینل کی کمان سنبھالنے والے لوگوں کی بہت عزت کرتاہوں تاہم ہجوم کا حصہ نہیں بنناچاہتااور اپنے شوکا بستربوریا لپیٹنے کا فیصلہ کیا۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کامیڈی نائٹس ود کپل گزشتہ تین سالوں میں سب سے زیادہ کمائی کی اور معروف ترین شو رہا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point