دو بھائیوں کی شادی پر 1 ارب خرچ ،ڈالر نچھاور، فضول خرچی کی نئی داستان

CNN-POINTبہاولنگر (ویب ڈیسک) شادی پر خوشیوں کا ہونا فطرتی عمل ہوتا ہے، یہ بہت سادگی سے بھی ہو سکتی ہے جبکہ اس پرمن چاہی رقم خرچ کی جاسکتی ہے۔ چشتیاں میں دو بھائیوں کی شادی نے ملک بھر کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، دبئی سے آئے بھائی افضل کھوکھر نے ایک عرب خرچ کر ڈالے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس شادی کیلئے آتش بازی پر 60 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ75 لاکھ روپے کی لائٹنگ کی گئی ہے،شادی میں آنے والے وی وی آئی پی مہمانوں کیلئے دبئی سے امپورٹڈ گاڑیاں منگوائی گئیں ہیں ،کیٹرنگ کیلئے بھارت سے مخصوص ٹیم بھی بلوائی گئی۔

شادی کے موقع پر رقص کیلئے فلمی و انٹرنیشنل ڈانسر کو بلایا گیا ہے جن پر روپوں کی بجائے ڈالر اور درہم نچھاور کیے گئے ہیں،شادی میں مہمانوں کے تواضع کیلئے موسیقی کا اتنظام بھی کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف موسیقار راحت فتح علی خان ،عطااللہ عیسیٰ خیلوی،ندیم عباس سمیت کئی دیگر گلوکاروں نے شرکت کی اور شرکاء سے داد بٹوری۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
Shahid Ghuman is versatile journalist. He have 20 years experience in journalism. Shahid Ghuman is not only journalists but also anchor and host of various television programs. He is Editor of CNN POINT.