پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی نیلامی مکمل،5 ٹیموں نے 80 کھلاڑی چن لیے

CNN-POINT2لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کیلئے پانچوں کیٹگریوں کے کھلاڑیوں کی نیلامی مکمل ہوچکی ہے جس میں ہر ٹیم نے اپنے لیے 16،16 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کھلاڑیوں کی بولی کے دوسرے مرحلے میں سلور اور ایمرجنگ سٹار کیٹگریز میں شامل کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی جبکہ اس سے قبل پیر کے روز پلاٹینم آئیکون، پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری کیلئے بولی ہوئی تھی۔ پانچوں کیٹگریوں میں 308 ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل تھے جن میں سے پانچوں ٹیموں نے مجموعی طورپر 80 کھلاڑیوں کو خریدلیا ہے۔
پشاور زیلمی کی ٹیم نے شاہد آفریدی(پلاٹینم آئیکون)، ڈیرن سیمی، وہاب ریاض(پلاٹینم)، کامران اکمل، کرس جورڈن، محمد حفیظ(ڈائمنڈ)، تمیم اقبال، جنید خان، جم الیمبے(گولڈ)، عامر یامین، ڈیوڈ مالن، عمران خان جونیئر، شاہد یوسف اور عبدالرحمن (سلور) مصدق احمد، حسن علی (ایمرجنگ سٹار)کو منتخب کیا ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم نے شعیب ملک(پلاٹینم آئیکون)، شکیب الحسن، سہیل تنویر(پلاٹینم)، عماد وسیم، روی بوپارا، لینڈی سمونز(ڈائمنڈ)، محمد عامر، بلاول بھٹی، جیمز ونس(گولڈ)، افتخار احمد، نعمان انور، مشفق الرحیم، اسامہ میراور سہیل خان(سلور) ، میرحمزہ، سیف اللہ بنگش (ایمرجنگ سٹار) کو خریدا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے شین واٹسن(پلاٹینم آئیکون)، آندرے رسل، مصباح الحق(پلاٹینم)، سیموئل بدری، بریڈ ہیڈن، محمد عرفان(ڈائمنڈ)، شرجیل خان، محمد سمی، خالد لطیف(گولڈ)، بابر اعظم ، عمران خالد، کامران غلام، عمر امین اور سام بلنگز (سلور) ، رُمام رئیس ، آمد بٹ (ایمرجنگ سٹار)کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
کوئٹہ گلیڈیٹر ز کی ٹیم میں کیون پیٹرسن(پلاٹینم آئیکون)، سرفراز احمد، احمد شہزاد(پلاٹینم)، انورعلی، جیسن ہولڈر، لیوک رائٹ(ڈائمنڈ)، ذوالفقار بابر، عمر گل، ایٹن چکمبرا(گولڈ)، بلال آصف، اسد شفیق، محمد نواز، سعد نسیم اور محمد نبی (سلور)، اکبرالرحمن، بسم اللہ خان (ایمرجنگ سٹار) شامل ہونگے۔
لاہور قلندر کی ٹیم کرس گیل(پلاٹینم آئیکون)، ڈواین براوو، عمر اکمل(پلاٹینم)، محمد رضوان، یاسر شاہ، صہیب مقصود(ڈائمنڈ)، مستفیظ الرحمن، کیون کوپر، کیمرون ڈلپورٹ(گولڈ)، ظفر گوہر، حماد اعظم، ضیاءالحق، زوہیب خان، اظہر علی(سلور) ، نوید یاسین، عدنان رسول (ایمرجنگ سٹار)کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
پاکستان سپر لیگ کیلئے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے سب سے زیادہ 8،8 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے اس کے بعد بنگلہ دیش سے 4 کھلاڑیوں کو خرید ا گیا ہے۔ آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور افغانستان سے ایک ، ایک کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ ہونگے ۔ پاکستان سپر لیگ کیلئے انڈیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں میں سے کسی کھلاڑی کو منتخب نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو لاہور قلندر کی ٹیم نے سلور کیٹگری میں سب سے آخر میں خریدا ہے۔

CNN-POINT1

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point