ہائیڈروجن بم کا تجربہ امریکی حملے سے تحفظ کے لیے ہے: شمالی کوری

ccn pointدوسری طرف امریکہ کے بمبار طیارے

B-52 نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد جنوبی کوریا میں نچلی پروازیں کی ہیں

سیول (دنیا نیوز) شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن بم کا تجربہ امریکی حملے سے تحفظ کے لیے ہے جبکہ دوسری طرف امریکہ کے بمبار طیارے B-52 نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد جنوبی کوریا میں نچلی پروازیں کی ہیں ۔
شمالی کوریا کے صدر کم جانگ آن کا کہنا ہے کہ ہائیڈوجن بم کا تجربہ ممکنہ امریکی ایٹمی حملے کے خطرے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے ۔
شمالی کوریا کا یہ اقدام اپنے تحفظ اور کورین خطے میں امن کے لیے ہے جس پر تنقید نہیں کی جا سکتی ۔
شمالی کوریا امریکہ پر یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ کوریائی خطے میں امریکہ نے جوہری ہتھیار نصب کیے ہیں۔
دوسری طرف امریکہ کے بمبار طیارے B-52 نے شما لی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد جنوبی کوریا میں نچلی پروازیں کی ہیں۔
B-52 طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ طیارے کی پرواز کا مقصد شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا مظاہرہ تھا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point