ترکی کے شہر استنبول میں خودکش دھماکے سے 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

CNNدھماکے کے وقت جائے وقوعہ پرسیکڑوں سیاح موجود تھے جس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ، ترک میڈیا : فوٹو : فائل
استنبول: استنبول کے معروف سیاحتی مقام سلطان احمد پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے سیاحتی مرکز سلطان احمد اسکوائر میں تاریخی نیلی مسجد کے قریب عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی ۔ دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم ترک حکام نے ابتدائی طور پر 10 افراد کی ہلاکت جب کہ 15 کے زخمی ہونےکی تصدیق کی ہے۔
موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا اور ایک خاتون نے مجمع میں گھس کر خود کو اڑایا ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ترکی میں پرتشدد کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔ چند ماہ پہلے بھی ایک ریلی کے دوران دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point