علی عادل نے خود اپنے ہونٹ سیے، پولی گرافک ٹیسٹ نے بھانڈا پھوڑدیا

CNN pointرپورٹ میں یہ خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس کے ہونٹ کسی ماہرڈاکٹر نے سیے ہیں:فوٹو:فائل
سانگلہ ہل: سچ اور جھوٹ کے درمیان تمیز کرنے والے آلے نے مخالفین کی جانب سے مبینہ طور پر ہونٹ سینے کا واقعہ علی عادل کا خود ساختہ کارنامہ قرار دے دیا۔
سانگہ ہل میں مخالفین کی جانب سے تشدداورہونٹ سینے کا الزام لگانے والے علی عادل کی پولی گرافک رپورٹ کے مطابق علی عادل کا جھوٹ پکڑا گیا جہاں علی عادل نے خود ساختہ ہونٹ سیئے جب کہ رپورٹ کی جانب سے یہ خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس کے ہونٹ کسی ماہرڈاکٹر نے سیے ہیں اورتشدد کے باوجود علی عادل کے جسم پرتشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔
واضح رہے کہ سانگلہ ہل کے علی عادل کوچند روزقبل میواسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے تحقیقات کے لیے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے علی عادل کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل کیا تھا۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point