سنجے دت 25فروری کو جیل سے رہاہوجائیں گے

CNN.سنجے دت ابتدا ہی سے جیل میں اچھے رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں جس بنا ان کی سزا میں 10ماہ کی کمی کی جارہی ہے، بھارتی میڈیا فوٹو:فائل

ممبئی:  بالی ووڈ ادار سنجے دت  25 فروری کو جیل سے رہا ہو جائیں گے ۔

کچھ عرصہ قبل میڈیا میں خبر گردش کررہی تھی کہ سنجے دت  کو رواں برس 27 فروری کو جیل سے رہا کیا جائے گا مگر اب انھیں اس سے 2 روز قبل ہی جیل سے رہا کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کو 1993 میں ہونیوالے ممبئی دھماکوں جس میں257افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے میں ملوث ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی  ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت ابتدا ہی سے جیل میں اچھے رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں جس بنا ان کی 60 ماہ کی سزا میں 10ماہ کی کمی کی جارہی ہے ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point