حیدرآباد میں داعش سے تعلق کے الزام میں 5 افراد گرفتار

cnnحساس دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی برآمد، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا فوٹو: فائل
حیدر آباد: حیدر آباد میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، حساس دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیموں کے 5 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے حساس دستاویزات اور لیپ ٹاپ بھی تحویل میں لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان پر داعش سے تعلق رکھے جانے کا شبہ ہے جس کی بنیاد پر انھیں حراست میں لیا گیا ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point