وہ خط جسے پڑھ کر دپیکا کی آنکھیں چھلک پڑیں ، یہ خط کس نے لکھا اور کیا کہا ؟ آپ بھی جانئے‎‎‎

CNN PoIntممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ’فلم فیئر‘ایوارڈ شو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں اور جذبات میں آ کر کئی سال پہلے اپنے والد کی جانب سے لکھے گئے خط کو بھر مجمے میں پڑھ کر سنایا ،جسے سن شرکاءبھی رو پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ انہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پیکو فلم پر ملا ہے اوروہ اپنا یہ ایوارڈ اپنے والدین کے نام کرنا چاہتی ہیں ۔دپیکا نے کہا کہ ان کے والد نے کئی برس پہلے انہیں اور ان کی بہن کو خط لکھا تھا جو وہ تمام شرکا ء کو پڑھ کر سنانا چاہتی ہیں ،دپیکا نےپڑھا کہ ’اگر تم اپنے کام سے محبت کر تی ہو تو کچھ اور معنی نہیں رکھتا نہ کی کوئی ایوارڈ اور نہ ہی پیسہ جبکہ وہ احساسات بھی معائنے نہیں رکھتے جو انسان اپنی تصویر اخبار اور ٹی وی پر دیکھ کر محسوس کرتاہے،اپنے دل کی سنو اور اپنے خوابوں کو جی بھر کے جیو ،پہلے تم ہماری بیٹی ہو پھر اداکارہ ہو۔ ‘ ’پیاری دپیکا اور انیشا‘جیسا کہ تم اپنی زندگی کے سفر کی حدودپر کھڑی ہو تو اس موقع پر میں تمہارے ساتھ اپنی زندگی کے کچھ سبق بانٹنا چاہتاہوں جو کہ زندگی نے مجھے سکھائے ۔
کئی برس پہلے جب میں بہت چھوٹا تھا تو میں نے اپنے سفرکا آغاز بیڈمنٹن سے کیا ،ان دنوں میں وہاں کھیلنے کیلئے کوئی سٹیڈیم اور کورٹ نہیں تھا ،بیڈمنٹن کورٹ دراصل شادی ہال تھا جو کہ ہمارے گھر کے قریب تھا ،جب وہاں شاد ی کی تقریب ہوتی تو ہمیں کھیلنے کیلئے انتظار کرنا پڑتا تھااور جب تقریب ختم ہوتی تھی تو وہ کھیلنے کیلئے لپک پڑتے تھے لیکن میں نے کھیل کے بارے میں سب کچھ وہیں سے سیکھا ۔میں ہفتے میں کچھ گھنٹے وہاں کھیلنے کے موقع کا شکر گزار ہوں کہ ہمیں کچھ وقت مل جا تاتھا پریکٹس کیلئے ۔میں تمھیں یہ اس لیے بتانا چاہتا تھا کیونکہ ہمت اور سخت محنت کے متبادل کچھ بھی نہیں ہے ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point