پاکستان کا جے آئی ٹی کو بھارت بھجوانا ایک بہانہ تھا، سابق بھارتی سیکرٹری داخلہ

cnnpoint نئی دہلی: سابق بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلیے پاکستان کی طرف سے جے آئی ٹی کو بھارت بھجوانا صرف ایک بہانہ تھا، پاکستان اس معاملہ میں کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ہوم سیکریٹری آر کے سنگھ کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے بھیجی جانیوالی جے آئی ٹی کا حالیہ دورہ بھارت صرف ایک بہانہ ہے اگر میڈیا رپورٹس درست ہیں تو پھر یہ ایک بہت سنگین معاملہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے اس شک کو بھی تقویت دیتی ہے کہ پاکستان کچھ بھی نہیں کرے گا کیونکہ جیش محمد ان کی فوج اور خفیہ ایجنسی کیلیے ایک پراکسی ہے۔ آر کے سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف فوج یا اپنی خفیہ ایجنسی کو غلط کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point