صوبیہ خان کی پراسرار خاموشی ، فنکار ساتھیوں ،میڈیا سے بھی رابطہ منقطع کر لیا

cnn headingلاہور ( این این آئی )فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کی نامور اداکارہ صوبیہ خان کی پراسرار خاموشی ، فنکار ساتھیوں اور میڈیا سے بھی رابطہ منقطع کر لیاجبکہ شوبز حلقوں کا دعویٰ ہے کہ صوبیہ خان بیرون ملک مقیم ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان نے گزشتہ ایک ماہ سے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اپنے ساتھی فنکار دوستوں سے بھی رابطے میں نہیں ہیں ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ صوبیہ خان دبئی میں اپنے مبینہ منگیتر کی خود کشی کی وجہ سے شدید ذہنی پریشانی سے دوچار ہیں اور اسی جہ سے انہوں نے عارضی طور پر اسٹیج ڈراموں میں کام بند کرنے کے ساتھ میڈیا سے بھی دوری اختیار کر رکھی ہے ۔ جبکہ شوبز حلقوں کا دعویٰ ہے کہ صوبیہ خان بیرون ملک چلی گئی ہیں تاہم ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ شوبز حلقے اداکارہ کی پراسرار خاموشی اور گمشدگی پر پریشان ہیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point