پاکستان کشمیریوں کے حق کودارادیت کو تسلیم کرتا ہے’محمد غالب

Birmingham Ghalib addressing meeting Photoبرمنگھم (سی این این پوائنٹ)تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت اور پاکستان پابند ہیں کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیں قراردادوں سے دستبردار ہونا سے کشمیر کی تقسیم کے لیے راہ ہموار ہوگی کشمیر کے دونوں اطراف سے فوجوں کا انخلہ اور کشمیر کو کشمیریوں کے حوالے سے مسلہ کشمیر کوپرامن طور حل میں مدد مل سکتی ہے پاکستان کشمیریوں کے حق کودارادیت کو تسلیم کرتا ہے اپنی فوج کو نکالنے کے لیے تیار ہے مگربھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاوس برمنگھم میں یو م حق خودارادیت کے موقع پر ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے اگر اپنے وعدوں اور معائدوں کی پاسداری نہ کی بھارت پر مسلہ کشمیر کے حل کے لیے کئے دبائو نہ ڈالا تو نتائج کے ذمداری بھارت اور اقوام عالم پر ہوگی عالمی امن اس ادارے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف متعصبانہ طرز عمل اختیار کر رکھا ہے کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت نہ ہوتی تو ایست تیمور کی طرح یہ مسلہ بھی کب کا حل ہو چکا ہوتا سلامتی کونسل کے مستقل ممالک نے کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا اور جوممالک بھارت کے لیے سلامتی کونسل مستقل سیٹ کے لیے حمائت کر رہے ہیں وہ اس ادارے کی اہمیت کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ محمد غالب نے کہا کہ برہان وانی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حالات میں جو تبدیلی رونما ہوئی ہے اس سے بھارت کے اندر سے بھی جو آوازیں اٹھ رہی ہیں یہ بھارت کے لیے لعمہ فکریہ ہے کہ وہ سویت یونین کے حشر سے سبق حاصل کرے اور وہ وقت آنے سے پہلے کشمیر سے نکل جائے ۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔