تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر مبنی کمیشن تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا

web

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر مبنی کمیشن تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق بنی گالا میں عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف متحدہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر مشتمل کمیشن تسلیم کرے گی ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس تحقیقات کی سماعت کے دوران عدالت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر تمام جماعتوں کو اپنا موقف دینے کی ہدایت کی تھی جس پر حکومتی لیگل ٹیم مشاورت کے لیے وزیر اعظم ہاوس گئی اور تحریک انصاف کا اجلاس بنی گالا میں ہوا ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت وقفے کے بعدکچھ دیر میں دوبارہ شروع ہو جائے گی جس میں تحریک انصاف اور حکومت کی جانب سے جواب داخل کرایا جائے گا ۔

ادھر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تفصیلی مشورے دیے ہیں لیکن بتا نہیں سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے لارجر بنچ پر اعتماد ہے تاہم میں جوڈیشل کمیشن کے حق میں نہیں ہوں ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point