بغاوت کی ناکام کوشش پر پاکستانی قوم نے ترک جمہوریت کی حمایت کی ، دوستی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے : ترک صدر

web

اسلام آباد ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بغاوت کی ناکام کوشش پرپاکستانی قوم نے ترک جمہوریت کی حمایت کی، پاکستان کی دوستی اورساتھ کوکبھی فراموش نہیں کرسکتے۔پاکستان اورترکی مشکل وقت میں ایک ساتھ رہے۔کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے موقف کی تائیدکرتے ہیں

وزیرا عظم ہاﺅس میں نوازشریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گولن تحریک نے عوامی جذبات کاسہارالیکرترک قوم کوکمزورکرنیکی کوشش کی۔ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ترکی کا بھر پور ساتھ دیا ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کواکیلانہیں چھوڑیں گے۔ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے فوری حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔ ایل او سی پر کشیدگی،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے کشمیرکامسئلہ حل کرسکتے ہیں۔خطے میں امن کیلیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، مسئلہ کشمیر کافوری اوربامعنی حل چاہتے ہیں۔پاک افغان تعلقات بہتربنانے کےلیے کرداراداکریں گے .

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point