میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف ہے ،اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی :ریحام خان

web

اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف ہے ،میں ان کی تیسری شادی سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی کہ وہ کامیاب ہو گی یا نہیں ۔
تفصیلت کے مطابق صحافی نے ریحام خان سے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ کا اوران کا ٹریک نہیں ملتا تھا، جس پر ریحام خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف ہے اور میں اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی جو کہ علیحدگی کا باعث بنی،جس ٹریک پر ہوں اس کی قربانی نہیں دے سکتی تھی ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ وہ عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی کہ وہ کامیاب ہو گی یا نہیں ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلی بارنیازی صاحب کا ٹریک ملتا ہو لیکن میرا وہ ٹریک نہیںہے ۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point