وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی اہم مشن پرکل امریکہ روانہ ہوں گے

web

اسلام آباد  وزیراعظم نواز شریف نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو اہم مشن پر امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ کل امریکہ روانہ ہوں گے جہاں نو منتخب صدر کی ٹیم سے ملاقاتیں کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق طارق فاطمی نو منتخب امریکی صدر کی قریبی ٹیم سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران پاک، امریکہ تعلقات پر بات چیت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق رابطوں کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر اور جنوری میں 2 سینئر وفاقی وزراءبھی امریکہ جائیں گے اور ٹرمپ انتظامیہ کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point