پارلیمٹیرینز سے میٹنگ90خطرناک گروہوں کے 352ممبران گرفتار۔ 20کروڑ46لاکھ روپے سے زائد کا لوٹا اور چھینا ہوا مال برآمد

hqdefaultگوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ کے قومی و صوبائی ارکانِ پارلیمنٹ نے ضلع میں سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی پولیس کی کوششوں کو سراہا اور سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی سربراہی میں جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں پولیس کے مثبت کردار سے ہر طبقہ فکر کے لوگوں میں پیداہونے والے احساسِ تحفظ کو بھی پولیس کی کامیابی قرار دیا ۔ایمرجنسی صورت حال میں پولیس کا کوئیک رسپانس بھی قابلِ تحسین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے گزشتہ روز سی پی او آفس میں منعقدہ میٹنگ میں کیا۔اس موقع پر میاں طارق محمود،عبدالروف مغل، توفیق احمد بٹ ،محمد نواز چوہان،قیصر محمود سندھو، ، سیف اللہ ورک اور سنےئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے سیکیورٹی انتظامات، لاء اینڈ آرڈر اور امن و امان کی صورت حال پر پارلیمنٹرین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال میں انسداد کرائم کی مجموعی صورت حال نہایت تسلی بخش رہی ۔ٹوٹل کرائم میں 6فیصد ، کرائم برخلاف اشخاص میں 11فیصد جب کہ کرائم برخلاف مال میں23فیصد کمی ہوئی ،مال برآمدگی کی شرح میں اضافہ جبکہ مقدمات کے چالان کی شرح بھی گزشتہ کی نسبت بہتر رہی ۔ضلعی پولیس نے رواں سال میں90خطرناک گروہوں کے 352ممبران گرفتار کر کے428مقدمات یکسو کئے۔ گینگ کے ملزمان کے قبضہ سے 4کروڑ 7لاکھ روپے اور ان گروہوں کے علاوہ چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سینکڑوں ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے20کروڑ46لاکھ روپے سے زائد کا لوٹا اور چھینا ہوا مال برآمد کیا ۔ سارقان مویشی کے 6گروہوں کے 24ارکان گرفتار کر کے 53مقدمات میں 74لاکھ 96ہزار روپے کے چوری شدہ مویشی برآمد کئے گئے۔مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6019سے زائد مجرمان اشتہاری گرفتار کر کے جیل بجھوائے گئے ۔اسلحہ کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم میں2169مقدمات درج کر کے64کلاشنکوفیں،124رائفلیں،248 بندوقیں ،2031پسٹل،42 ریوالور،9کاربین اور 94609گولیاں برآمد کی ہیں ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے شہر میں ناجائز تجاوات کے خاتمہ اور عزیز کراس فلائی اوور کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ٹریفک پولیس ، سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی زیر نگرانی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔اہم اور مشہور چوراہوں کے قریب سے ٹھیلے اور فروٹ کی ریڑھیوں کو دو سو گزدور کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے پارلیمنٹرینز کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں انسداد کرائم کے لئے پولیس اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ارکان پارلیمینٹ نے سی پی او محمد وقاص نذیر کی جانب سے ضلع میں امن و امان کی صورت حال کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے پولیس کی کاوشوں کو سراہااور جرائم کی بیخ کنی میں اپنے تعاون کا ہر ممکن یقین دلایا۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔