پی سی بی کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان

news

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا اور پھر لندن میں معاملے کو آگے بڑھانے کیلیے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کی طرف سے باہمی ویمنز سیریز نہ کھیلنے پرآئی سی سی نے پاکستان کو پوائنٹس ایوارڈ کیے تھے، گورننگ باڈی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی سیریز نہ کھیلنے کی قابل قبول وجہ پیش نہیں کرسکا، اسی بنیاد پر پی سی بی کو اب بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا حوصلہ ملا ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point