منقسم کپتانی بھارت میں موثر نہیں تھی،دھونی

news

نئی دہلی: بھارتی بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ کوہلی کو تینوں فارمیٹ میں ملکی ٹیم کی باگ ڈور سونپنے کا یہ مناسب وقت تھا۔
مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ منقسم کپتانی موثر ثابت نہیں ہورہی تھی میں اسے ملکی کرکٹ کیلیے درست خیال نہیں کرتا اسی لیے گذشتہ دنوں ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، 35 سالہ دھونی کی زیرقیادت بھارت ٹی 20 اور ون ڈے میں عالمی چیمپئن بنا۔
انھوں نے کہا کہ کوہلی کو تینوں فارمیٹ میں ملکی ٹیم کی باگ ڈور سونپنے کا یہ مناسب وقت تھا، میں منقسم کپتانی پر یقین نہیں رکھتا، ٹیم کیلیے ایک ہی لیڈر ہونا چاہیے ، ہر فارمیٹ کیلیے الگ کپتان کا تقرر بھارت کیلیے موثر نہیں ہے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point