یے وو نے پاکستان میں iDroid فروخت کیلئے پیش کردیا

news

ٹی سی ایس (TCS) پاکستان کے نمایاں ای کامرس پورٹل ’یے وو ڈاٹ کام‘ (yayvo.com) نے اپنے صارفین تک تازہ ترین اور جدید مصنوعات پہنچانے کا وعدہ ایک بار پھر پورا کردیا ہے۔
yayvo.com نے نیویارک کی ’’iDroid USA‘‘ کی شراکت سے اس کمپنی کا نمائندہ اسمارٹ فون ’’iDroid Balr X7‘‘ پاکستان میں فروخت کے لئے پیش کیا ہے۔ یہ پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ہوئی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک نیا اور جدید ترین اضافہ ہے جس کا ملک بھر میں ٹیکنالوجی کے دیوانوں، نت نئی مصنوعات کے شائقین، لکھاریوں، بلاگروں اور کاروباری طبقے نے گرم جوشی سے استقبال کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کراچی میں منعقدہ لانچ ایونٹ کے دوران پورے پاکستان سے لکھاریوں اور ٹیکنالوجی بلاگروں نے iDroid Balr X7 دیکھا اور استعمال کیا جبکہ اس موقعے پر ’یے وو‘ کا چہرہ عدیل چودھری اور علی گُل پیر بھی موجود تھے۔ اس ایونٹ میں کو فاؤنڈر جواد قریشی نے کہا ’’iDroid اپنے پاکستانی صارفین کو بہترین مصنوعات، انتہائی باکفایت انداز میں پیش کرنا چاہتا ہے۔ ’یے وو‘ کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ اس خطے میں ایک اہم اور دور رس پیش رفت ہے؛ جب کہ بہترین مصنوعات کےلئے کمٹمنٹ اور باریک ترین جزئیات پر توجہ شمالی امریکا اور افریقا میں ہمارے اسمارٹ فونز کی زبردست کامیابی سے ثابت شدہ ہے۔‘‘

9,499 روپے کی باکفایت قیمت کے ساتھ، نیا اسمارٹ فون ’’iDroid Balr X7 ‘‘ ان تمام فیچرز سے لیس ہے جو کسی بھی صارف کی اوّلین پسند ہیں: 5.5 انچ کی ایچ ڈی اسکرین، کواڈ کور 1.3 گیگاہرٹز پروسیسر، 8 میگاپکسل بیک کیمرا، 5 میگاپکسل فرنٹ کیمرا، 2800 ملی ایمپیئر آور بیٹری، جدید ترین ’جیسچر ٹیکنالوجی‘ اور ’آئی ڈرو Beast‘‘ اسپیکرز وغیرہ۔ یہ فون دو رنگوں یعنی بلیک اور گولڈ میں پیش کیا جارہا ہے۔ شمالی امریکا کے بعد اب یہ اسمارٹ فون پاکستان میں بھی ہلچل مچانے کےلئے تیار ہے۔

’یے وو‘ کے سربراہ آدم داؤد کا کہنا تھا ’’پچھلے چند ماہ میں ’یے وو‘ نے آن لائن شاپنگ میلوں اور بلیک فرائیڈے جیسے بڑے ایونٹس کی بدولت پاکستان کے ای کامرس سیکٹر میں زبردست پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا ہے۔ iDroid جیسے عالمی نام پاکستان میں پیش کرکے ہم اپنے صارفین تک نئی سے نئی اور جدید سے جدید تر مصنوعات پہنچانے کا وعدہ پورا کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔‘‘

اگر آپ بھی نیا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کےلئے ایک نادر موقع ہے۔ تو پھر دیر کس بات کی؟ Yayvo.com سے اپنا iDroid خریدیئے جو صرف 120 منٹ میں آپ کی دہلیز پر پہنچادیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کےلئے وزٹ کیجئے: http://yayvo.com/idroid

’یے وو‘ کا آفیشل میڈیا پارٹنر ’’آئی جی این‘‘ جب کہ آفیشل ریڈیو پارٹنر ’’اپنا ا یف ایم 107‘‘ ہے۔
واضح رہے کہ ’’iDroid USA‘‘ چار آئی ٹی اینٹرپرینیورز کی قائم کردہ ہے جس کا مقصد استعمال میں آسان ٹیکنالوجی وضع کرنا ہے؛ اور اسی وژن کے ساتھ یہ کمپنی امریکا کے علاوہ کینیڈا، یورپی یونین، لاطینی امریکا، یوگینڈا اور میکسیکو میں کام کررہی ہے جب کہ پاکستان میں اسے بطورِ خاص ’یے وو‘ کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔
یے وو کے بارے میں
’یے وو‘ (Yayvo.com) ٹی سی ایس پاکستان کا نمایاں آن لائن پورٹل ہے جو آپ کو ایک ہی جگہ سے اپنی ضرورت کی تمام اشیاء کسی بھی وقت خریدنے کی سہولت بہم پہنچاتا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ مصنوعات کے ساتھ Yayvo عام گھریلو ساز و سامان سے لے کر برقی مصنوعات تک، زندگی کے ہر شعبے کا احاطہ کرتا ہے۔ پاکستان کے نمایاں ترین ای اسٹورز میں شامل Yayvo.com وطن عزیز میں آن لائن شاپنگ کو انقلابی تبدیلیوں سے ہمکنار کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہے۔
انہی کوششوں کے تحت صارفین کےلئے مشہور قومی و بین الاقوامی برانڈز متعارف کرواتے ہوئے اصلی اور معیاری مصنوعات انتہائی تیز رفتار، باسہولت اور باکفایت انداز میں صارفین تک پہنچائی جارہی ہیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point