فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر اٹلی میں بھارت سفارت خانے کے سامنے ہونے مظاہرے میں بطورمہمان صدر راجہ فہیم کیانی خصوصی شرکت

Raja Fahim Kayani

برمنگھم(پ ر) 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر اٹلی میں بھارت سفارت خانے کے سامنے ہونے مظاہرے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے لیے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کل صبح کو اٹلی کے لیے روانہ ہونگے اور مظاہرے کی قیادت کریں گے راجہ فہیم
کیا نی نے کہا کہ اٹلی میں یکجہتی کشمیر کا ایک تاریخی مظاہرہ ہوگا ساری کشمیری اور پاکستانی تنظیمیں جوش و خروش اس جذبے کے سات مظاہرے کی تیاریاں کر رہے ہیں نوجوان محترک ہیں مختلف مقامات پے اجلاس اور مظاہرے کی دعوت کے ملاقاتیں ہورہی ہیں ساری کمیونٹی کشمیریوں کی پشت پر ہے اورمقبوضہ کشمیر کے عوام کو پورے یورپ سے یہ پیغام جائے کہ دنیا بھر کے جمہوریت اور آزادی پسند عوام ان کی حق اور انصاف پر مبنی جدوجہد کا حصہ ہیں اور بھارت فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیر پر اپنا قاصبانہ قبضہ اور تسلط قائم نہیں رکھ سکتا بھارت کو آخر ایک دن ذلیل اور خوار ہو کر کشمیر سے نکلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا گذشتہ سال ڈنمارک میں تحریک کشمیر یورپ کے کنونشن میں جو فیصلے ہوئے تھے ان کے مظابق یورپ کے محاذ پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے مسلہ کشمیر پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی اور سرکردہ رہنما یکسو ہیں اتحاد اور یکجہتی کی ایک مثالی فضا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے بڑے جذبات اور تحریک کے ساتھ گہری وابستگی ہے مسلہ کشمیر کے پُر امن اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں فہیم کیانی نے کہا کہ اس دورے کے دوران تحریک کشمیر اٹلی کی قیادت محمود شریف، خلیل بٹ، فیصل الاسلام ارشد تنویر اور دیگر مختلف کشمیر اور پاکستانی تنظیموں سے ملاقاتیں بھی ہونگی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے مختلف پہلووں پر غور وغوص اور تبادلہ خیال کیا جائے گا

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point