عبدا لرو ف مغل ‘یحییٰ بٹ’ شا زیہ سہیل میر’شا ہین رضا ‘حافظ شاہد منیر’ شبیر مغل کا شفقت عمران کیساتھ اظہاریکجہتی ‘ پھول پیش کیے

گوجرانوالہ (بیو رو رپورٹ)آزا دی صحافت پرحملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے ،سرکا ری خزانے کو کرو ڑوں کا ٹیکہ لگانے والوں کو بے نقا ب کرنے پر شفقت عمران کی جرت کو سلام پیش کرتے ہیں ،شفقت عمران نے ثا بت کر دیا کہ صحا فی معا شرے کی آنکھ ہو تے ہیں ،ان خیالا ت کا اظہا ر 24نیو ز کے بیو رو چیف شفقت عمران پر حملے کے بعداظہاریکجہتی کرنے والوں نے کیا ۔اظہاریکجہتی کرنے والوں میں ایم پی اے عبدا لرو ف مغل ،اپو زیشن لیڈر میو نسپل کا رپو ریشن یحیی بٹ،ایم این اے شا زیہ سہیل میر،پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ء شا ہین رضا ،بیو رو چیف حافظ شاہد منیر ،بیو رو چیف روزنامہ پاکستان شبیر مغل سمیت دیگر سیا سی و سما جی افراد کا دفتر 24نیو ز میں تا نتا بندھا رہا ۔اظہاریکجہتی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ شفقت عمران نے ثابت کر دیا کہ صحافی ملک و قوم کی ترقی اور بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں کو سرکا ری تیل چو ری کرنے پر بے نقاب کرنا جرت مندی کا کام ہے جو کام افسران کو کر نا چا ہئے تھا وہ کیمرے کی آنکھ سے شفقت عمران نے کیا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی غنڈہ گردی اور تشدد کے با وجود بھی اپنا کام جا ری رکھا ۔ملا قا ت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ آزا دی صحافت پرحملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔اس مو قع پرشفقت عمران کی صحت یا بی کیلئے دعا بھی کی گئی اور ان کو پھول بھی پیش کئے گئے ۔

4555

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔