یونان کی پاکستانی برادری نے اپنا صدر چوہدری شاہد نواز وڑائچ کو چن لیا

3
ایتھنز(سکندرریاض چوہان)یونان کی پاکستانی برادری نے متفقہ طورپراگلے تین سال کے لیے اپنے سالار چوہدری شاہد نواز وڑائچ کو چن لیا 9559 ووٹ لیکرکامیاب جبکہ مد مقابل جاوید اسلم آرائیں 5997 ووٹ لے سکے۔گزشتہ روز یونان میں ہونے والے پاکستانی برادری کے انتخابات جس میں یونان کی تمام سماجی،سیاسی،مذہبی،فلاحی،علاقائی اوردیگر تنظیمات شامل تھی نے اس الیکشن میں حصہ لیا پاکستانیوں کی رائے جاننے کے لیے ایتھنز اور اس کے گردونواح کے علاوہ یونان بھر میں پنتیس مقامات پرپولنگ کرائی گئی جس میں لوگوں نے بے انتہا جوش وخروش کا مظاہرہ کیااور چوہدری شاہد نواز وڑائچ کے حق میں فیصلہ دیااس مرتبہ انتخابات کے نتائج کافی دیر کے بعد کیے گے کیونکہ یونان کے دور دراز علاقہ جات سے ووٹوں کے بکس علی الصبح وصول ہوئے جس کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا گیا ۔الیکشن کمیٹی جس کے چئیرمین جاوید اقبال اعوان نے اپنے دیگر ساتھیوں حافظ محمد اکرم،ندیم بٹ ،احسان اللہ خان،چوہدری مدثر خادم سوہل کے ہمراہ نتائج کے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سپریم جونسل میں تمام مذہبی،سماجی ،سیاسی ،علاقائی اور فلاحی تنظیموں کے افراد موجود تھے جنھوں نے ناصرف الیکشن کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا بلکہ شفافیت پر کڑی نگاہ رکھی اور کسی بھی ووپیٹ کے حوالے سیتمام اندارج کے مطابق ثبوت پیش کیاجاسکتاہے۔انھوں نے کہاکہ پنتیس مقامات پر انتخابی عمل ہوا جس میں قریباً دس ہزار ووٹ ملے یوں نتیجے کے مطابق چوہدری شاہد نواز وڑائچ بھاری اکثریت سے جیت گے اور ساڑھے نو ہزار ووٹروں نے چوہری شاہد نواز وڑائچ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کو اپنا صدر منتخب کرلیا،الیکشن میں ایک آڈٹ کمیٹی بھی چنی گئی جو تین سال تک حسابات پر نظر رکھے گی۔مزید برآں ایک اور الیکشن جس میں ساڑھے پانچ ہزار کے قریب دوسرے مخالف امیدوار جاوید ارائیں جس کے الگ سے الیکشن ہوئے کو لوگوں نے ووٹ دیے یوں اگر نتیجہ کو دیکھا جائے تو جاوید ارائیں ساڑھے چارہزر ووٹوں سے شکست کھا گے اور چوہدری شاہد نواز وڑائچ کو تین سال کے لیے اپنا سربراہ منتخب کرلیا۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔