انتظار ہے نواز شریف کب جاوید لطیف کو اسمبلی سے باہر نکالیں گے، عمران خان

1

نوشہرہ: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹ لابی میں مراد سعید کے ساتھ بدتمیزی والے معاملے میں (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف نے معافی نہ مانگی تو سمجھوں گا کہ اس کے پیچھے نوازشریف کا ہاتھ ہے۔
نوشہرہ میں اسپتال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف نے معافی نہ مانگی تو سمجھوں گا کہ ان کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے، انتظار ہے کہ نواز شریف انہیں کب اسمبلی سے باہر نکالیں گے۔
قبل ازیں قاضی حسین احمد اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مرحوم رہنما اور ہمارے نظریات ملتے جلتے تھے، وہ بھی ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے تھے اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ان کی بھی خواہش تھی کہ پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہو اور ہم بھی اس کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد سے ہمارا صرف ایک اختلاف تھا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کر رکھا تھا۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔