ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفساد، افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد گرفتار

1

راولپنڈی: پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشن رد الفساد کے تحت افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پنجاب رینجرز، پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیز نے سرچ آپریشن کیا جس میں 11 افغان باشندوں سمیت 26 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان، لاہور، سیالکوٹ، اٹک، حسن ابدال، نارووال، سرگودھا اور راجن پور میں آپریشن کیے گئے جس میں اسلحہ و گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے میران شاہ کے گاؤں سپالگاخ میں بھی سرچ آپریشن کیا جس دوران اسلحہ، راکٹس، بارودی سرنگیں، دیسی ساختہ بارود، فیوز اور خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔