گڈ فرائیڈے اور ایسٹرڈے ۔سیکیورٹی انتظاما ت مکمل

aaaaa
308ایسٹر پروگرام اور 264 گڈ فرائیڈے کے لئے سنئیر افسران سمیت2900سے زائدپولیس افسران تعینات۔
لاؤڈ سپیکر، اسلحہ کی نمائش اور نفرت آمیز لٹریچر اور تقاریر پر سخت پابندی ہو گی۔
بغیر چیکنگ، تلاشی اور شناخت کے چرچ میں داخلہ ممنوع ہو گا ۔
مسیحی برادری کوہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمدندیم کھوکھر

گوجرانوالہ :ایس ایس پی آپریشنز محمدندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں ضلع بھر میں ہونے والے 308ایسٹرپروگرام اور 264گڈ فرائیڈے کے لئے فول پروف سیکیورٹی 2900سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔ ایلیٹ کی 5ٹیمیں بھی گشت کریں گے اور پولیس کے پانچ مسلح دستے پولیس لائنز میں الرٹ پوزیشن میں موجود ہو ں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں منعقدہ میٹنگ میں کرسچن برادری کے نمائندہ اشخاص سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرچےئر مین بین المذاہب امن کمیٹی قاری زاہد سلیم، انسپکٹر سیکیورٹی ملک محمد نعیم ،فادر عمانوایل احمد ، پادری عارف مسیح سراج، پادری شریف عالم ، پادری صابر گل، پادری ہارون اجمل، پادری عاشر عارف، فادر فرانسیس چمن کے نمائندے،پروفیسر شہزاد لارنس ، پادری اسٹیفن و دیگران نے شرکت کی ۔ایس ایس پی آپریشنز محمدندیم کھوکھرنے کہا کہ سٹی ڈویژن میں33،سول لائنز ڈویژن میں 126اور صدر ڈویژن میں 105گڈ فرائیڈے ہوں گے۔ جب کہ سٹی ڈویژن میں 54سول لائنز ڈویژن میں 126 جب کہ صدر ڈویژن میں 128ایسٹر پروگرام ہوں گے ۔جن کی سیکیورٹی کے لئے سنئیر پولیس افسران سمیت 2900 افسران ،کنسٹیبلان اور قومی رضاکارران اس موقع پر الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔لاؤڈ سپیکر، اسلحہ کی نمائش اور نفرت آمیز لٹریچر اور تقاریر پر سخت پابندی ہو گی۔ جوانوں کو جدید اسلحہ دے کر خصوصی بریف کیا جائے گا ۔ڈیوٹی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ۔ایس ڈی پی او زاور ا یس ایچ اوز پروگرام کے اختتام تک علاقے میں رہیں گے ۔ایس پی ڈویژنز موثر چیکنگ کے ذمہ دار ہوں گے۔انچارج ریسکیو اور کاؤنٹر ٹیرارزم کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں رہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے موٹر سائیکل سکواڈ بھی شہر بھر میں خصوصی گشت کریں گے ۔ علاوہ ازیں اہم مقامات پر پولیس کے جوان سول پارچات میں مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہ سے تین سو گز کے فاصلے پر گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا انتظام ہو گا ۔پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کے نام و سکونت کی تصدیق متعلقہ تھانہ سے کروائی جائے گی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ سی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو ڈی ایس پی کے زیرنگرانی کام کرے گا اور پل پل کی صورت حال سے افسران بالا کو آگاہ رکھنے کا ذمہ دا رہوگا ۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔