پیپلزپارٹی کے رہنما، چوہدری اعجاز احمد سماں انسانیت کے لئے درد دل رکھنے والے انسان ہیں، الزامات سمجھ سے بالاتر تھے’ چوہدری ساجد گوندل

وزیر آباد(سی این این پوائنٹ)چوہدری ساجد گوندل رہنما پیپلزپارٹی سپین کی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما، چوہدری اعجاز احمد سماں انسانیت کے لئے درد دل رکھنے والے انسان ہیں، الزامات سمجھ سے بالاتر تھے، وزیرآباد بار کے تمام وکلا برادران کا چوہدری اعجاز احمد سماں کیساتھ عدالت پیش ہونا، اور عدالت کی جانب سے تمام ایف آئی آر خارج کرنا، چوہدری اعجاز احمد سماں کی شرافت کی بہت بڑی گواہی ہے، ہم تمام وکلا برادران کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں وکلا کی بھرپور حمایت ہمارے لئے کسی فخر سے کم نہیں، ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے، بے بنیاد الزامات لگا کر اور دبا ئو ڈال کر پارٹی رہنمائوں کو حراساں نہیں کیا جا سکتا۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔