ہریتھک نے کس کے لیے نیا گھر خریدا؟


ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے اپنی سابق بیوی سوزین خان کے لیے قیمتی گھر خریدا ہے۔
ہریتھک روشن اور سوزین خان کے درمیان طلاق کے تقریبا دو سال سے بھی زیادہ عرصہ ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس سابق جوڑے کے درمیان اب بھی انتہائی قریبی رابطے برقرار ہیں۔ وہ اکثر ایک ساتھ چھٹیاں مناتے ہوئے نظر آتے ہیں اور اتنا ہی نہیں بلکہ باقاعدہ مشترکہ تقاریب کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔
اب نئی خبر یہ آئی ہے کہ ہریتھک نے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں سوزین کے لئے ایک شاندار اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ ہریتھک کی رہائش گاہ سے بمشکل 15 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے تاکہ جب چاہیں اپنے بچوں اور سوزین سے ملاقات کرسکیں۔
ہریتھک نے اپنے ایک انٹرویو میں سوزین کے ساتھ اپنے تعلقات کی نوعیت کے بارے میں کہا تھا کہ ہم اپنے بچوں کے لئے حیرت انگیز والدین ہیں اور ہم دوست ہیں، میں کسی بھی ایسے رشتے کو جاری نہیں رکھ سکتا جس میں محبت نا ہو۔ میں اس طرح کا شخص کا نہیں ہوں جو کسی کے بارے میں شکایت کرے یا اسے مجرم ٹھہرائے، میں اپنی زندگی میں ہونے والے ہر اچھے برے کا خود ذمہ دار ہوں کیونکہ میری پسند ہی مجھے وہاں لے گئی ہے جہاں آج میں ہوں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point