اسپاٹ فکسنگ، خالد لطیف نے ٹریبیونل کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا


لاہور: خالد لطیف نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کیلئے قائم ٹریبیونل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کارروائی کو جانبدارانہ قرار دیدیا ہے۔
اوپنر خالد لطیف کے وکیل بدر عالم کا کہنا ہے کہ یہ اینٹی کرپشن ٹریبیونل نہیں بلکہ جرگہ ہے کیونکہ تنظیمی کمیٹی کے سربراہ ہی ٹریبیونل کے انچارج بھی ہیں۔
وکیل بدر عالم نے ٹریبیونل کے سربراہ جسٹس (ر) اصغر حیدر پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 19 مئی کو ہمارے ساتھ بدسلوکی ہوئی، ہم نے کارروائی کی ویڈیو طلب کی لیکن ٹریبیونل نے دینے سے انکار کر دیا ہے اور جب تک ویڈیو نہیں ملے گی سماعت کیلئے پیش نہیں ہوں گے۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point