آئرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے کمیوٹرائزڈ پاسپورٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

ایمبیسیڈر آف پاکستان ڈاکٹر محمد رضوان اور صدر مسلم لیگ (ن) آئرلینڈاحسان چٹھہ نے فیتا کاٹا
آئرلینڈ(سی این این پوائنٹ)آئرلینڈ میں بسنے والے پاکستان کے لوگوں کیلئے 21مئی کا دن تاریخ ساز اور خوش آئندہے کیونکہ کافی سالوں کی محنت اور کوششوں کے بعد آج کے دن پاکستانی کمیونٹی کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے آئرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے اب کمپیوٹر ائزڈ پاسپورٹ کا اجراء ہو چکا ہے جس سے تمام پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ چکی ہے اس عظیم مسئلے کو حل کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) آئرلینڈ کے صدر احسان چٹھہ نے انتھک کوششیں کیں اور آج اللہ کے فضل سے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو چکا ہے ہم وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو ہماری آواز سننے اور اس پر عمل کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Editor
Editor
Web Administrator at CNN POINT Admin is the Web Administrator of CNN Point, Admin is the Official Author of CNN Point