مسلم لیگ (ن ) آئرلینڈ کے وفد کی آئرلینڈ میں حکومتی پارٹی FINE GAELکے لیڈر شپ کنونشن میں بھرپور شرکت

آئرلینڈ:مسلم لیگ (ن) آئرلینڈ کے صدر احسان چٹھہ، یوتھ ونگ آئرلینڈ کے صدر فیصل مرزا اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) آئرلینڈ مظہر حسین بلوچ نے حکومتی پارٹی FINE GAELکے لیڈرشپ کنونشن میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر حکومت کے تمام وزراء ، مشیران اور سینٹرز اور ممبر پارلیمنٹ اور کونسلرز موجود تھے کنونشن کے اختتام پر مسلم لیگ (ن) کے وفد نے تمام وزراء ،سینٹرز اور ممبرپارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں اور حکومتی پارٹی کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا اور پارٹی کیلئے کام کرنے اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور سپورٹ کا یقین دلایا۔مسلم لیگی وفد نے خاص طور پر اپنی کمیونٹی کے تمام مسائل کو کابینہ کے اراکین کے سامنے پیش کیا اور کابینہ کے اراکین نے انہیں فوری حل کرنے کا وعدہ کیا۔خصوصی ملاقات میں وزیر ہائوسنگ اور لوکل گورنمنٹ سائمن کوونی(Simon Covney)، وزیر قانون وانصاف (Frances Fitzgerland)،وزیر صحت(Simon Harris)،وزیر انٹرپراز(Marry Mitchell)،سٹیٹ منسٹر ہائوسنگ(Damien English)،وزیر سوشل پروٹیکشن(Leo Varadkar)شامل تھے اس کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ اور سینٹرز سے ملاقاتیں بھی کیں۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔