آستانہ میں وزیراعظم نوازشریف سے روسی صدرولادی میر پیوٹن کی ملاقات


اسلام آباد: قازقستان کے دارالحکومت میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور شنگھائی تعاون کونسل کی رکنیت ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں جہاں وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کی نمائندگی کی وہیں خطے کی صورتحال پر بات چیت کے لئے کئی سربراہان سے ملاقات بھی کی۔
وزیراعظم نوازشریف نے روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کی۔ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نوازشریف کو شنگھائی تعاون کونسل کا مستقل رکن بننے کی مباکباد پیش کی جب کہ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اس سے قبل وزیراعظم نواشریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹانیو گوٹیرس، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی۔

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔