پرتگال میں پاکستانی سفارتخانہ نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

لزبن (سی این این پوائنٹ ) پرتگال میں پاکستانی سفارتخانہ نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پاکستانی سفیر زاہرا اکبری اور ہیڈ آف چانسری فیاض خان نےشرکت کے لیے آنے والوں کو خوش آمدید کہا اور عید کی مبارکباد دی، تقریب میں پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے عثمان خالد، پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے اعجاز بٹ، عرفان بٹ، محبوب احمد، سید خالد عباس، امجد محمود، رب نواز خان، پاکستان پریس کلب پرتگال کے ضیاءسید، سرفراز فرانسس، جمشید بٹ کے علاوہ راجہ حسنین، میاں عبدالروف سمیت پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی پاکستانیوں نے سفارتخانہ کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرامز سے جہاں دیار غیر میں خوشی کے لمحات مل جل کر گزارنے کا موقع ملا ہے ایک اچھی کوشش ہے سفارتخانہ میں آنے والے بچے بھی عید کے پروگرام سے خوب لطف اندوز ہوے اس موقع پر پاکستانی ترانے اور ملی نغمے کے پروگراموں نے خوشگوار ماحول پیدا کیے رکھا عید ملن پارٹی کے احتتام پر سانحہ احمد پور شرقیہ بہاولپور اور پاراچنار میں جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئ

Shahid Ghuman
Shahid Ghuman
شاہد گھمن ورسٹائل صحافی ہیں اور ان کا صحافت کا 20سالہ تجربہ ہے۔ان کی بین الاقوامی امور پر گرفت ہے۔شاہد گھمن نہ صرف صحافی ہیں بلکہ اینکر پرسن ہیں اور مختلف ٹی وی پروگرامز کے میزبان بھی ہیں۔